یہ ہجر و وصال ہیں تمھارے

یہ ہجر و وصال ہیں تمھارے
میرے مہ و سال ہیں تمھارے

غم اور خوشی کے سب قرینے
اور اُن کے مآل ہیں تمھارے

ہر خواہشِ بے ثمر، ہماری
سب حُسن و کمال ہیں تمھارے

جو خواب و خیال میں نہیں ہیں
وہ خواب و خیال ہیں تمھارے

ایوب خاور 

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا