وہی سائل وہی مسؤل وہی حاجت مند

وہی سائل وہی مسؤل وہی حاجت مند

گر ہو مقرون اجابت تو سوال اچھا ہے

ہے تری خوئے کرم تلخ نوائی کا علاج

عوض سنگ ثمر دے وہ نہال اچھا ہے

جمعۂ آخر ماہ رمضان ہے افضل

یوں تو جس وقت میں ہو بذل و نوال اچھا ہے

ہو گئی مخمصۂ قحط و گرانی میں کمی

شکر ہے سال گزشتہ سے یہ سال اچھا ہے

اسماعیلؔ میرٹھی

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

نہیں خزاں ہی نشان قاتل