وحید احمد
وحید احمد کا ناول. مندری والا، وحید احمد ادبی دنیا میں ناول نگار اور شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں. مندری والا ۔ناول میں علاقائی لسانی مذہبی، فرقہ واریت دہشتگردی غیر ملکی ہتھ کنڈوں با اثر اور بے ضمیر کٹھ پتلیاں طبیعات مابعد طبیعات سیاست تاریخ اخلاقیات نفسیات کو نہایت خوبصورت انداز سے بیان کیا یے. مندری پنجابی لفظ جس کو اردو میں بھی مندری ہی کہا جاتا ہے مندی ایک بالی یا کاٹنے کی طرح ہوتی ہے جو عموماً کان میں ڈالی جاتی ہے. یہ ناول مندری والے اور اس کی بیٹی شینا کی کہانی ہے جو اس انسانوں کی دنیا سے الگ ایک پر سکون ماحول میں رہنے کو ترجیع دیتے ہیں کیونکہ اس دینا میں مذہب کے نام پر ایک دوسرے کو قتل کیا جاتا ہے ہر طرف خوف
چھاپہ خانے
گزشتہ اتوار کا ذکر ہے۔ راولپنڈی صدر میں کتابوں کے ایک سٹال پر میں نے کیا دیکھا کہ ایک تاریخی نسخہ ہیرے کی طرح کتابوں کے کنکروں سے جھانک رہا ہے۔
یہ سعدی شیرازی کی "گلستان” اور "بوستان” ایک ہی جلد میں محفوظ تھی۔ خاص بات یہ تھی کہ یہ نسخے ستمبر 1881 ء بمطابق ماہ شوال 1298 ہجری میں شائع ہوئے۔ اور شائع کہاں ہوئے منشی نول کشور پریس لکھنئو میں۔
منشی نول کشور عظیم انسان تھے 1858ء میں 22 سال کی عمر میں انہوں نے برصغیر میں نول کشور پریس اینڈ بک ڈپو لکھنئو کی بنیاد رکھی۔ وہ برصغیر میں پہلا پریس لگانے والے پہلے شخص تھے۔
انہوں نے 37 سال کے عرصے میں 5000 کلاسیک چھاپے جو عربی ، فارسی ، انگریزی ، بنگالی ، ہندی ، سنسکرت ، مراٹھی ، پشتو ، پنجابی ، اردو اور دیگر زبانوں میں تھے۔ ادب کی اس بے لوث خدمت پر انہیں سلام ہے۔انہیں Caxton of India کہا جاتا ہے۔
اب آئیے اپنے پبلشرز کی طرف۔ اگرچہ ذاتی طور پر میرا اس طبقے سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ بیشتر میرے ملنے والے ہیں۔ مگر جس بے رحمی سے یہ کار پردازان چھاپہ خانہ اپنا کاروبار چلاتے ہیں وہ پہلے سے زوال پذیر ادبی معاشرے کو کتاب سے مزید دور کر رہا ہے ۔ گھٹیا ادب فروغ پا رہا ہے اور ادب عالیہ بقول غالب” نقش و نگار طاق نسیاں” ہورہا ہے ۔ ساری دنیا میں لوگ کتاب پڑھتے ہیں ہمارے ہاں موبائیل فون پڑھتے ہیں۔ ساری دنیا میں کتابیں سستی ہیں ہمارے ہاں قوت خرید اس سلسلے میں جواب دے چکی ہے۔
سارا قصور پبلشرز کا نہیں، سراغ اس سے آگے جاتا ہے۔
اپنی نظم "دعا” کا ایک حصہ پیش کرتا ہوں
اے خدا !
اے خدا !!
چھاپہ خانوں کے کھونٹوں سے باندھے ہوئے
پالتو حرف کاروں کے شر سے بچا
پبلشر جن کے راتب میں بےحرمتی ڈال کر دور سے پھینکتا ہے
مگر اشتہا ہے
کہ مرتی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!
وحید احمد
9 اکتوبر 2019
تحریر :محمد تیمور