وہ آنکھ جس کو گہر کی تلاش رہتی ہے

وہ آنکھ جس کو گہر کی تلاش رہتی ہے
مجھے اس آنکھ سے زر کی تلاش رہتی ہے

ترے بدن کی قرابت میں یہ کھلا مجھ پر
مری تھکن کو شجر کی تلاش رہتی ہے

تو ایسی راہ گزر ہے میں جس کا راہی ہوں
مجھے بس اذنِ سفر کی تلاش رہتی ہے

اِدھر سے کٹ کے اُدھر ڈھونڈ نے کو جاؤں تو
مرے اُدھر کو اِدھر کی تلاش رہتی ہے

یہ عشق سوکھی ہوئی شاخ ہے عتیق اس پر
مجھے ہمیشہ ثمر کی تلاش رہتی ہے

ملک عتیق

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان