تم سے ملنے آیا ہوں

تم سے ملنے آیا ہوں
میں بھی کتنا بھولا ہوں

مجھ سے آنکھیں نہیں ملاو
میں آنکھیں پڑھ لیتا ہوں

سگریٹ نوشی عادت ہے
ویسے اچھا لڑکا ہوں

گھر کی فکر ستاتی ہے
اک مزدور کا بیٹا ہوں

لا دے کوئ نیند کہیں سے
میں سپنے لے آیا ہوں

نبیل حاجب

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

آمد

چلو چلیں