پوچھنا ہے مجھے پتہ میرا

پوچھنا ہے مجھے پتہ میرا
ہو اگر خود سے رابطہ میرا

آئینہ دیکھ کر پریشاں ہوں
عکس کس نے چرا لیا میرا

حیف صد حیف تم سے مل کر بھی
بھر نہ پایا کبھی خلا میرا

تم غلط ہو نہ میں غلط مرے دوست
نظریہ تم سے ہے جدا میرا

دیکھ لو ایک بار میری طرف
عکس کر دو ہرا بھرا میرا

نبیل حاجب

Related posts

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

ملازمت بہتر یا کاروبار

زندگی بھر فکر کرتے رہے