شہزادی!

شہزادی!
اِک روز کہیں
تیرے روپ کی سوہنی کیاری میں
میرے جادوگر ہونٹوں کا فسوں کئی لاکھ گلاب کھلا دے گا
مرے عشق چراغ کی لَو تجھ میں
سو طرح کے دِ یپ جلا دے گی
مرے لمس کا صد رنگا ریشم
تری رگ رگ میں
کئی کھربوں چم چم کرتے ہوئے ایسے جو جگنو دہکا دے گا
جو بند ہیں میری اور تری آنکھوں کے راز دریچوں میں
جو پھوٹ رہے ہیں تیرے لمس کی خوشبو سے
جو چھوٹ رہے ہیں
میرے خواب کی مٹھی سے

ایوب خاور

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان