ساری دنیا جہان ایک طرف

ساری دنیا جہان ایک طرف
اور تیرا مکان ایک طرف

تیری مرضی ہے جو کرے چاہے
اور میرا گمان ایک طرف

تیری آنکھوں کی بات ہی کیا ہے
سُرمئ آسمان ایک طرف

ایک ہی شخص ہے مرے دل میں
یعنی ہے میرا دھیان ایک طرف

اک طرف آپ سے محبت ہے
اور دل پر نشان ایک طرف

 

حافظؔ زین العٰابدین

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

نہیں خزاں ہی نشان قاتل