رہتا ہے مری تاک میں آزار کا موسم

رہتا ہے مری تاک میں آزار کا موسم
دیکھے ہے تری راہ ثمن زار کا موسم
ہر خواہشِ دل مر چکی، اب اپنی بلا سے
آئے نہ ترے وعدۂ دیدار کا موسم
ہر شاخ پہ دستار سجے پھولوں کی، اُس دم
ہوتا ہے ترے وعدہ و اقرار کا موسم
مجبور ہے دل کتنا ترے ہجر کے ہاتھوں
ڈھونڈھے ہے تری یادوں کے اُس پار کا موسم
دل ہے میرا ناہید عجب آئینہ خانہ
موسم ہے ہر اک بس ترے دیدار کا موسم

ناہید ورک

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے