مشکل تھا تیرے بعد سنبھلنا مرا مگر

مشکل تھا تیرے بعد سنبھلنا مرا مگر
یہ کام تیری یاد نے آسان کر دیا

وہ آیا اور گالیاں دینے لگا مجھے
میں مسکرا دیا اسے حیران کر دیا

شامل وہ شخص میری زندگی میں کیا ہوا
لوگوں نے میرے قتل کا اعلان کر دیا

تو نے کہا کہ جا رہا ہوں میں مگر مجھے
تیرے اس ایک لفظ نے بے جان کر دیا

جو چاہتے تھے روتے ہوئے دیکھنا مجھے
ہنس ہنس کے میں نے ان کو پریشان کر دیا

نبیل حاجب

Related posts

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا