محبت خاک کر دے گی

کہا تھا ناں

محبت خاک کر دے گی

جلا کر راکھ کر دے گی

کہیں بھی تم چلے جاؤ

کسی کے بھی بنو تم جس کسی کو چاہے اپناؤ

ہماری یاد سے پیچھا چھڑانا

اس قدر آساں نہیں جاناں

کہا تھا ناں

محبت خاک کر دے گی

جلا کر راکھ کر دے گی

فاخرہ بتول

Related posts

درد کی سرحد سے دل بھی

دل لگی یاد آئے گی

دیے تھے ہم تو ماند سے