مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی

مٹھائی اگر تجھ کو پیاری نہ ہوتی

تیری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی

نہ ہوتا اگر کام درپیش تم سے

تو یوں روز تیمارداری نہ ہوتی

اگر ٹیم میں اک بھی ہوتا کھلاڑی

تو ٹیم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی

قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت

محلے میں عزت ہماری نہ ہوتی

اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت

پس مرگ یوں آہ و زاری نہ ہوتی

اگر گرم کرتے نہ بابو کی مٹھی

تو آسان مشکل تمھاری نہ ہوتی

 

نیاز سواتی

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے