لا علمی

مرے کمرے کی الماری

بھری ہے جن کتابوں سے

میں ان کو روز پڑھتی ہوں

میں لفظوں میں چھپی ترغیب کے لہجے سمجھتی ہوں

کھبی کچھ لائینوں کے درمیاں موجود مطلب کو

ورق پہ لکھ کے اپنے پاس یوں محفوظ کرتی ہوں

کہ جیسے ماہیت لفظوں کی ساری جان لی میں نے

ذرا سا غور کرنے پر حقیقت یوں کھلی مجھ پر

کہ جو بھی علم سیکھا ہے

فقط یہ علم دیتا ہے

کہ میں لا علم ہوں اب تک

نیل احمد

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان