خدانے اپنے شواہد پہ سوچنے دیا تو

خدانے اپنے شواہد پہ سوچنے دیا تو
میں کھوج لوں گا اگر اس نے کھوجنے دیا تو

ہر ایک حسن کو دیکھیں گے حسنِ کل کی طرح
اگر تمھارے تقدس نے دیکھنے دیا تو

اجازت ایک ہی دروازہ کھولنے کی ہے
خدا نے ساتواں در مجھکو کھولنے دیا تو

کٹائو بڑھتا رہے گا ہماری آنکھوں کا
تری انا نے کناروں کو ٹوٹنے دیا تو

نکال لوں گا نقائص میں تیری جنت سے
زرا سی دیر مجھے اس میں گھومنے دیا تو

فیضان ہاشمی

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

نہیں خزاں ہی نشان قاتل