خالی پن میں لکھی ایک نظم

خاموشی گلدان میں سجی بیٹھی ہے
خوشبو اس کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے
تنہائی چپ سادھے لیٹی ہے
بے قراری کمرے میں ٹہل رہی ہے
اور خالی پن
ان سب کے گرد دائرے بن رہا ہے
انہیں اک ڈوری میں باندھ رہا ہے

نجمہ منصور

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا