کمالِ محبت زوالِ محبت

کمالِ محبت زوالِ محبت
بدن کی طلب اِبتِذَالِ محبت

محبت ہےخوشبومحبت عبادت
ہےچاہت مسلسل جمالِ محبت

ہےکُن کا نتیجہ کہ دنیابنی ہے
خُدا کو بھی آیا خیالِ محبت

زمیں حسن کاپھرگھرانہ بنےگی
مُیَسّر ہوٸے گر رجالِ محبت

کروختم نفرت محبت ہی بانٹو
بکھیرو یہاں تم گُلالِ محبت

فراقِ محبت کا اپنا نشہ ہے
ضروری نہیں ہے وصالِ محبت

خُدا بخش دے گا بروزِ قیامت
ہے عاجز یہی تو جلالِ محبت

ڈاکٹر محمدالیاس عاجز

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا