جسم کو اسم کی تشکیلِ فنا کا دکھ ہے

جسم کو اسم کی تشکیلِ فنا کا دکھ ہے
جس طرح سانس اکھڑنا بھی دعا کا دکھ ھے

خواب ملبوس ہوا نیند نے دستک دے دی
شاہ زادی تری آمد بھی بلا کا دکھ ھے

بات سمجھو مجھے بدلے میں اذیت تو نہ دو
ایک انسان کا دکھ بھی تو خدا کا دکھ ھے

مطمئن بھی ہوں, عدالت میں کھڑا ہوں, خوش ہوں
کیا یہ کم ھے مرے منصف کو سزا کا دکھ ھے

یہ جو اُس پار کے اِس پار بگولے ہیں انہیں
تیز طوفاں کا نہیں سمٹی ہوا کا دکھ ھے

رانا عثمان احامر

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان