گُلوں کی چھاٶں جیسا هے

گُلوں کی چھاؤں جیسا هے
دلاسه ماٶں جیسا هے

بدلتے هیں مزاج اس کے
یه دل دریاٶں جیسا هے

چمن سے بھی سلُوک اُسکا
وهی صحراٶں جیسا هے

یه میرا شهر اچھا هے
که تھوڑا گاٶں جیسا هے

فرانسس سائل

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا