ایک رشتے کو نبھانے کے لیے

ایک رشتے کو نبھانے کے لیے

خون دیتا ہوں جلانے کے لیے

اشک آنکھوں میں سجا لایاہوں

دشت کی پیاس بجھانے کے لیے

پھر کسی غم کا سہارا لیا ہے

اشک پلکوں پہ اٹھانے کے لیے

کتنے رشتوں کو کچل آیا میں

تیرے معیار تک آنے کے لیے

اُس نے پھر مجھ سے لہو مانگا ہے

دُھول کو پھول بنانے کے لیے

شاذ اب رنگ کہاں سے لاءوں

تیری تصویر بنانے کے لیے

شجاع شاذ

Related posts

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی ہے

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

میں نے دیکھا جگ میں ایسا