دل میں ہے احترام رسولِ کریمؐ کا

دل میں ہے احترام رسولِ کریمؐ کا
معلوم ہے مقام رسولِ کریمؐ کا

ارض و سما تلک ہے محبّت کی داستاں
ہے یہ جہاں تمام رسولِ کریمؐ کا

ہونے لگیں بلند صدائیں درود کی
جب آیا لب پہ نام رسولِ کریمؐ کا

پتّھر دِلوں کو موم کا پیکر بنا دیا
معجز نما کلام رسولِ کریمؐ کا

اُلفت ہوئی ہے جس کو رسولِ کریمؐ سے
دل سے ہوا غلام رسولِ کریمؐ کا

صلِّ علیٰ کا ورد زباں پر رہا سَدا
جیون ہے یہ تمام رسولِ کریمؐ کا

بشرؔیٰ ہے میرے دل کی تمنّا یہ آخری
آئے کبھی سلام رسولِ کریمؐ کا

بشریٰ سعید عاطف

Related posts

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟