انور مسعود (انگریزی: Anwar Masood)، (پیدائش: 8 نومبر، 1935ء) پاکستانی معروف شاعر ہیں، جو اردو، پنجابی اور فارسی میں شاعری لکھتے ہیں۔ انور مسعود زیادہ تر مزاحیہ شاعری سے مشہور ہوئے۔
انور مسعود کی پیدائش 8 نومبر 1935ء گجرات، پاکستان میں ہوئی اور بعد میں لاہور کی طرف ہجرت کر گئے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی
انور مسعود ایک معروف شاعر ہونے کے ساتھ مختلف زبانوں میں لکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔
تخلیقات
میلہ اکھیاں دا – پنجابی (پنجاب رائٹرز گلڈ انعام یافتہ)
شاخ تبسم – اردو
غنچہ پھر لگا کھلنے – اردو
میلی میلی دھوپ – اردو
اک دریچہ اک چراغ – اردو
قطعہ کلامی -(اردو قطعات)
فارسی ادب کے چند گوشے -(مقالے)
ہُن کیہ کریئے؟ -(پنجابی کلام) (ہجرہ انعام یافتہ)
تقریب (تعارفی مضامین۔ اُردو)
درپیش – (مزاحیہ اردو)
بات سے بات -(مضامین)
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے