یہی ہے اجرت یہی کمائی ہمارا حصہ

یہی ہے اجرت یہی کمائی ہمارا حصہ
ہر اک اذیت میں دو تہائی ہمارا حصہ

ہمیں وراثت میں صبر کرنے کا کہہ رہے ہیں
جھگڑ کے کیسے کہیں کہ بھائی ہمارا حصہ

مجھے گلی کے جو ایک بچے پہ پیار آیا
پکڑ کے کہنے لگے کلائی ہمارا حصہ

ادھر وہ لوگوں میں بانٹ آیا وفائیں ساری
ادھر محبت میں بے وفائی ہمارا حصہ

ہمیں نئے خواب سکہ سکہ عطا ہوئے ہیں
وہ چھین لیتا ہے پائی پائی ہمارا حصہ

کومل جوئیہ

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا