وہ زندگی بھی کتنی پرلطف زندگی تھی

وہ زندگی بھی کتنی پرلطف زندگی تھی
نہ کوئی مسئلہ تھا نہ پیچیدگی تھی

ظاہر نہ تھی منافقت کی ایک نشانی
زبان میٹھی لہجے میں سادگی تھی

کسی شے کو پانے کی ہوس نہ تھی
محض چند کھیلوں سے دل لگی تھی

کھانا پینا کھیلنا کودنا سو جانا
کام تھے باقی تو ہر مسئلے سے بیگانگی تھی

وہ دن میرے حسین دن تھے
ہر شے خوش، ہر شے میں تازگی تھی

مگر اب وہ دن میری زندگی سے جا چکے، رافی
میں رو رہا تھا، اسی شے کی مجھ کو افسردگی تھی

حسنین رافی

Related posts

زمیں کی بات کرتے ہیں

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

مرد کے حصے کا ہجر