مصطفیٰ ﷺ پر سلام ہو جائے

مصطفیٰ ﷺ پر سلام ہو جائے
معتبر یہ کلام ہو جائے

آؤ مل کر پڑھیں درود کہ یوں
ذکرِ سرکار ص عام ہو جائے

دل کی وحشت کا ایک ہی حل ہے
نعت کا اہتمام ہو جائے

کیجیے التجا قبول حضور
در پہ حاضر غلام ہو جائے

چوم لوں خاک میں مدینے کی
کوئی تو انتظام ہو جائے

مجھ گنہگار پر ہو راضی خدا
زندگی شہ ﷺ کے نام ہو جائے

صدقِ دل سے پڑھیں درود اگر
ہم پہ دوزخ حرام ہو جائے

عاصمہ فراز

Related posts

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا