سلام بر امام حسین علیہ السّلام

کیا ہے فتح دو عالم کو ایسی شان حسین
"نہ داستاں ہے کوئ مثل داستان حسین”

سہا ہے جس نے ستم وہ ہے خاندان رسول
بہا ہے جس کا لہو وہ ہے خاندان حسین

ہمیشہ ہوتی ہے باطل کو ہی شکست نصیب
ہوئے ذلیل دو عالم میں دشمنان حسین

سنا ہے سر کو پٹختے ہوئے فرات کا درد
وہ گریہ جب کے سسکتا تھا کاروان حسین

جہاد کرتا ہوا، نفرتوں کے نیزوں سے
نکل پڑا ہے محبت کو کاروان حسین

 

شہلا خان

Related posts

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

سیکھتے رہنے کی جستجو