قربِ رسولِ پاکﷺ کا رستہ درودِ پاک

قربِ رسولِ پاک کا رستہ درودِ پاک
خوش نودیِ خدا کا وسیلہ درودِ پاک

رکھا گیا ہے حل یہ سبھی مشکلات کا
بخشش کا اور نجات کا مژدہ درودِ پاک

دارین میں ہو سرخرو اسمِ رسول سے
اس کے لئے ہے ایک تقاضا درودِ پاک

اک دن انہیں ضرور وہ دیکھے گا خواب میں
جو شخص رات دن رہے پڑھتا درودِ پاک

ناز و نعم سے اس کو اٹھائیں ملائکہ
سیدھا مدینہ پاک ہے جاتا درودِ پاک

محمد رضا نقشبندی

Related posts

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

سیکھتے رہنے کی جستجو