تاریخ: 28 دسمبر 2019
بمقام: محبوب پبلک اسکول سیالکوٹ
پاک برٹش آرٹس اور پندرہ روزسٹی میگ کے باہمی اشتراک سے ایک پُرشکوہ ، باوقار اور کامیاب ترین پہلے مشاعرہ کا انعقاد محبوب پبلک سکول ( پی بی اے سینٹر) کشمیر روڈ سیالکوٹ میں کیا گیا- تقریب کی صدارت مُلک کے نامور شاعر جناب ثناء اللہ ظہیر نے فرمائی
مہمانانِ اعزاز کی حثیت سے جڑانوالہ سے تشریف لاۓ عمدہ ترین شعراء جناب فاروق بھٹی اور رائے سہیل نے اپنی موجودگی سے تقریب کے وقار اور تمکنت کو اور بھی دلکش بنا دیا- پاک برٹش آرٹس کے ضلعی صدر جناب خالد لطیف (مدیرِ اعلی سٹی میگ سیالکوٹ) جو کہ اس پروگرام کے روحِ رواں ہیں، اچانک ناسازئی طبع کی بنا پر خود تشریف نہ لا سکے تاہم اُن کا بیٹا سعد خالد پروگرام کے اختتام تک اُن کی جگہ موجود رہا- مشاعرہ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید فرقانِ حمید سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت جناب طارق ملک کو نصیب ہوئی۔ محبوب پبلک سکول کا سُرخ قالین، دبیز مخملی سُرخ و سنہری پردوں سے آراستہ برقی قمقموں کی روشنی میں نہایا آڈیٹوریم کسی طلسماتی دُنیا کا منظر پیش کر رہا تھا-
شدید ترین ٹھٹھرتے موسم کی شدت کو کم کرنے کیلئے سُرخ مٹی سے بنے منقش آتشدان مہمانانِ گرامی کے سامنے مختلف جگہوں پر ایستادہ تھے جن کی حدت نے ماحول کو
جن شعراء کرام نے اس مشاعرے کو اپنی موجودگی سے مہکایا اُن کے اسمائے گرامی- جناب افتخار شاہد، جناب سعد ضیغم، جناب فرانسس سائل،جناب دلشاد احمد، جناب منظور کاسف، جناب ارشد مرزا (چئرمین چوپال پاکستان) جناب رحمن امجد مراد، محترمہ سائرہ ناز، جناب محمود کیفی، جناب مرزا یونس طالب، جناب بلال اسد، جناب عتیق ملک، جناب ارشد جمیل، جناب محمد الیاس عاجز، جناب سمیر شمس ، جناب عامر غفاری، جناب عاطف پروانہ، جناب وسیم رامش، جناب عبدالزاق خاکی، جناب جاوید ساغر ہیں- نظامت کے فرائض نوجوان شاعر جناب اجمل فاروقی نے ادا کیئے- یہ خوبصورت پروگرام مہمانانِ ذی وقار کی تواضع کےساتھ ساتھ سامعین کے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ آدھی رات تک جاری رہا- آخر میں پاک برٹش آرٹس کے کوارڈینیٹر پاکستان جناب محبوب صابر نے مہمان شعراء کو یاد گاری شیلڈز پیش کیں اور یوں یہ خوبصورت تقریب قہقہوں اور چہروں پر انبساط کی قبا اوڑھے اپنے اختتام کو پہنچی
تصاویر وتحریرمحمد ارشد مرزا۔ چئرمین چوپال پاکستان