کیا بادلوں میں سفر، زندگی بھر

کیا بادلوں میں سفر، زندگی بھر
نہ بنایا زمیں پہ گھر، زندگی بھر

سبھی زندگی کے مزے لوٹتے ہیں
نہ آیا ہمیں یہ ہُنر، زندگی بھر

محبت رہی چار دن زندگی میں
رہا چار دن کا اثر، زندگی بھر

انور شعور​

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان