کسی نے نہ دیکھا محمد ﷺ کا سایہ

 نعت شریفﷺ
کسی نے نہ دیکھا محمد ﷺ کا سایہ
خدا نے انھیں سب سے ارفع بنایا

بہار آ گئی ان کی آمد کے صدقے
زمیں جھوم اٹھی اور فلک مسکرایا

انھیں سونپ کر انبیا کی امامت
فرشتوں پہ انساں کو برتر بنایا

زبور اور تورات و انجیل نے بھی
محمد کے آنے کا مژدہ سنایا

حبیبِ خدا نے کی ان پر بھی شفقت
جنھوں نے کدورت سے ان کو ستایا

وہ ختمِ نبوت ص وہ ختمِ رسالت ص
انھی ﷺ کے وسیلے سے اسلام آیا

دعا ہے یہی کہ محمد ﷺ کا کلمہ
ہو وقتِ نزع میرے لب پر خدایا

منزّہ سیّد

Related posts

لباس کی شرعی حیثیت

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں