ہوئے ختم سب اندھیرے

ہوئے ختم سب اندھیرے، آئے ہیں کملیؐ والے
ہوئے چار سُو سویرے، آئے ہیں کملیؐ والے

تحت الثریٰ سے لے کر سدرہ کی چوٹیوں تک
رحمت نے سارے گھیرے، آئے ہیں کملیؐ والے

مسرور ساری دنیا،سارا جہاں ہے روشن
خوشیوں کے لگ گئے ڈیرے، آئے ہیں کملیؐ والے

قیصر کا تاج و تیور،کِسریٰ کے اونچے تختے
قدرت نے اُلٹے پھیرے، آئے ہیں کملیؐ والے

ہوئیں ختم سب کی فکریں،سبھی غم اویس بھاگے
دن پھِر گئے ہمارے، آئے ہیں کملیؐ والے

 

اویس خالد

Related posts

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟