ہو تیری رضا جو, وہ چاہت میری

ہو تیری رضا جو, وہ چاہت میری
اور حمد و ثناء ہو بس عادت میری

تیرا نام پکاروں گھر گھر میں
تیرا ذکر ہو بستی بستی میں

تیرے بندے تیری بات سنیں
تیرے حکم کی یوں تعمیل کریں

جو تو کہہ دے اٹھ جاؤ تم
نظروں کو جھکانا بھول چُکیں

جو تُو کہہ دے کچھ بولو تم
قرآن پڑھیں اور پھر نہ رکیں

جو تو کہہ دے کچھ سوچو تم
تو ہو جائیں تیری ذات میں گُم

اے ربِ یوسفؑ , ربِ کلیمؑ
ہو مجھ کو عطا وہ عقلِ سلیم

جس سے میں کروں پرچار تیرا
اعلان کروں میں عام تیرا

بریرہ خان

Related posts

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

سلام اُن حیدرِ کرار کے

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

1 تبصرہ

سیدہ حفظہ احمد جون 28, 2020 - 5:25 شام
بہت خوب ماشاءاللہ 😍
Add Comment