آرزوئے یار ہے , آ کر ملو

آرزوئے یار ہے , آ کر ملو
زندگی بیزار ہے, آ کر ملو

بار ہا اُس نے کہا ہے پیار سے
گر تمھیں بھی پیار ہے,آ کر ملو

آ کے میرے شہر میں اُس نے کہا
کوچہءِ دلدار ہے , آ کر ملو

عالم وحشت میں کیسے ہم جئیں
زندگی دشوار ہے , آ کر ملو

آؤ کہ مٹ جائیں ساری دوریاں
عشق کا اصرار ہے , آ کر ملو

دل تو بہلے گا تمھارے وصل سے
ہجر بھی آزار ہے , آ کر ملو

منزّہ سیّد

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

نہیں خزاں ہی نشان قاتل