اپنا رستہ بدل رہا ہوں میں

اپنا رستہ بدل رہا ہوں میں
خود سے پہلے نکل رہا ہوں میں

میرا ماضی بھی مجھ میں شامل ہو
دیکھ کر اس کو چل رہا ہوں میں

کیسے گارے سے گوندھا میرا خمیر
بے یقینی میں ڈھل رہا ہوں میں

ریت بستر پہ مل رہی ہے مجھے
اس کا مطلب کہ تھل رہا ہوں میں

مجھ کو ایسا بھی کیا ہوا ہے جو
اپنا سینہ مسل رہا ہوں میں

طارق جاوید

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان