اب خانم کی فکر نہ کرنا

اب خانم کی فکر نہ کرنا ابو تم
نیند کی گولیاں بند کر دی ہیں
تلخ دوائیاں ختم ہوئیں

وہ جو رات کو ڈرتی تھی ںا
آسماں پر اُڑتے تمبو دیکھتی تھی
دیوار پکڑ کے کہتی تھی وہ
’روکو، روکو، گھر چلتا ہے‘
ہول نہیں پڑتے اب اس کو
ایک ٹینک اچانک گھر میں گھس آیا تھا
جمعرات کے دن، تھوڑی سی، جو بھی ملی، دفنا آئے ہم

اب خانم کی فکر نہ کرنا ابو تم

 

گلزار

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا